Mai-Kashi Ka Lutf Tanhaai Mein Kia Kuch Bhi Nahi



مے کشی کا لطف تنہائی میں کیا، کچھ بھی نہیں
یار پہلو میں نہ ہو جب تک، مزہ کچھ بھی نہیں
تم رہو پہلو میں میرے میں تمہیں دیکھا کروں
حسرتِ دل اے صنم، اِس کے سوا کچھ بھی نہیں
حضرتِ دل کی بدولت میری رسوائی ہوئی
اس کا شکوہ آپ سے اے دلربا، کچھ بھی نہیں
قسمتِ بد دیکھیے پُوچھا جو اُس نے حالِ دل
باندھ کے ہاتھوں کومیں نے کہہ دیا، کچھ بھی نہیں
آپ ہی تو چھیڑ کرپُوچھا ہمارا حالِ دل
بولے پھرمنہ پھیرکے، ہم نے سُنا کچھ بھی نہیں
کوچہؑ الفت میں انساں دیکھ کے رکھے قدم
ابتدا اچھی ہے اِس کی، انتہا کچھ بھی نہیں
حسین باندی شباب بنارسی


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo