Usay Kehna Muhabbat Mein Kisi Ko Apni Adat Dal Kar



اُسے کہنا
محبت میں کسی کو
اپنی عادت ڈال کر
یوں چھوڑ دینے پر
اچانک سے تعلق توڑ دینے پر
یہاں قانون قاضی اور عدالت
کچھ نہیں کہتے
مگر یہ قتل ہوتا ہے
اُسے کہنا میرے قاتل
جُدائی کی کدالوں سے
جو تم نے قبر کھودی تھی
وہاں میں خاک کے نیچے
ابھی تک سو نہیں پایا
یہ ایسا داغ ہے جس کو
ابھی تک دھو نہیں پایا
اُسے کہنا
اگر وہ لوٹ کر واپس کبھی آئے
تو میری خاک کے ذروں پہ
اک احسان تم کرنا
دوبارہ پھر کسی انسان کی
ہنستی ہوئی دُنیا کو
نہ ویران تم کرنا
اُسے کہنا
وفا کے سر کو پتھر سے
کبھی پھوڑا نہیں کرتے
محبت ڈال کر دل میں
 اُسے توڑا نہیں کرتے
کسی کا ہاتھ تھامو تو
اُسے چھوڑا نہیں کرتے
ن۔م


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo