Chaly Tou Kat Hi Jayega Safar Aahista Aahista



چلے تو کٹ ھی جائے گا سفر آھستہ آھستہ
ھم اس کے پاس جاتے ھیں مگر آھستہ آھستہ
ابھی تاروں سے کھیلو چاند کی کرنوں سے اٹھلاؤ
ملے گی اس کے چہرے کی سَحر آہستہ آہستہ
دریچوں کو تو دیکھو چلمنوں کے راز تو سمجھو
اُٹھیں گے پردہ ھائے بام و دَر آھستہ آھستہ
زمانے بھر کی کیفیت سمٹ آئے گی ساغر میں
پیو ان انکھڑیوں کے نام پر آھستہ آھستہ
یوں ھی اک روز اپنے دل کا قِصّہ بھی سنا دینا
خطاب آھستہ آھستہ نظر آھستہ آھستہ
مصطفی زیدی


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo