Na Mere Liye Husn Mein Ab Kashish Hai Na Kuch Kaif Hai Rindi o Sur Khushi Mein



نہ میرے لیے حُسن میں اب کشش ہے، نہ کچھ کیف ہے رندی و سرخوشی میں
یہ کیا ہو گیا میری دیوانگی کو یہ کیا انقلاب آ گیا زندگی میں

میں کب سے کڑی دھوپ میں چل رہا ہوں، نہ گیسو کا سایہ، نہ آنچل کی چھاؤں
کبھی کتنی ہی شبنمی خلوتیں تھیں مرے جادۂِ شوق و آشفتگی میں

بُھلا دوں جنوں کے وہ سارے فسانے، وہ اپنا ترنم، وہ میرے ترانے
جنوں کے لیے کچھ رعایت نہیں ہے نئے عہد کی سنگدل آگہی میں

بہت بیوفا ہیں وفا کرنے والے، یہ تم کن خیالوں میں کھوئی ہوئی ہو
کِسے فرصتِ کاروبارِ وفا ہے، کسے دل کا احساس ہے بے حسی میں

اگر اب نہیں تو بہت جلد تم کو بُھلانے پہ مجبور کر دے گی دنیا
وہ سب عہد و پیماں جو تم نے کیے تھے تصور کی مہکی ہوئی چاندنی میں
جون ایلیا


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo