Apna Wa'ada Hi Bhool Jaoun Tou Main Agar Laot Kar Na Aaoun Tou



اپنا وعدہ ہی بھول جاؤں تو
میں اگر لوٹ کر نہ آؤں تو

ایک مصروف شخص ملتا ہے
اپنا نمبر کبھی ملاؤں تو

گیت کتنے سنائی دیتے ہیں
درد میں خامشی ملاؤں تو

جاگ جاتے ہیں دکھ اسیری کے
ایک زنجیر ہی ہلاؤں تو

لوگ _ میرا یقین کر لیں گے
میں بھی جھوٹی قسم اٹھاؤں تو

یہ بھی لگ جائے گا کہیں نہ کہیں
دل لگانے میں دل لگاؤں تو

کیا خبر، اس میں کھوٹ ہو ہی نہیں
اپنی قسمت کو آزماؤں تو
عمر عزیز


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo