Wafa Mein Ab Yeh Hunar Ikhteyar Karna Hai Woh Sach Kahe Na Kahe Aitbar Karna Hai
وفا میں اب یہ ہنر اختیار کرنا ہے
وہ سچ کہے نہ کہے، اعتبار کرنا ہے
یہ تجھ کو جاگتے رہنے کا شوق کب سے ہوا
مجھے تو خیر تیرا انتظار کرنا ہے
ہوا کی زد میں جلانے ہیں آنسوؤں کے چراغ
کبھی یہ جشن بھی سرِ راہگزار کرنا ہے
وہ مسکرا کے نئے وسوسوں میں ڈال گیا
خیال تھا کہ اسے شرمسار کرنا ہے
چلو یہ اشک ہی موتی سمجھ کے بیچ آئیں
کسی طرح تو ہمیں روزگار کرنا ہے
خدا خبر یہ کوئی ضد کہ شوق ہے محسن
خود اپنی جان کے دشمن سے پیار کرنا ہے
محسن نقوی
Comments
Post a Comment