Pehly Jigar Ke Khoon Se Zuban Ka Wuzoo Karo Phir Uske Bad Ishq Peh Tum Guftgo Karo
پہلے جگر کے خوں سے زباں کا وضو کرو
پھر اُس کے بعد عشق پہ تم گفتگو کرو
Pehly Jigar Ke Khoon Se Zuban Ka Wuzoo Karo
Phir Uske Bad Ishq Peh Tum Guftgo Karo
محبوب کو منانے کی لذت ہے بیمثال
اِک بار روٹھ جائے وہ یہ آرزو کرو
ملتے ہیں عشق میں یہ خزانے نصیب سے
زخموں پہ ذکرِ یار سے ہنس کے رفُو کرو
ہو گی نمازِ عشق ادا کیسے بن صنم
اظہارِ عشق ہے یہ، اِسے رُوبرُو کرو
صحرا بھی ہے، جنوں بھی، بھٹکتے نہیں ہو کیوں
عاشق ہیں اگر آپ تو پھر جستجو کرو
نہ دیکھیے اِدھر اُدھر، یہ عشق ہے میاں
بے خوف ہو کے زندگی بھر کُو بہ کُو کرو
دردِ جدائی سُنتِ مجنوں ہے عشق میں
تم بھی نیاز اِس کو ادا ہُو بہُو کرو

Comments
Post a Comment