Aisa Nahi Keh Un Se Muhabbat Nahi Mujhe Afshaye e Raz Ishq Ki Jurrat Nahi Mujhe
ایسا نہیں کہ ان سے محبت نہیں مجھے
افشائے راز عشق کی جرأت نہیں مجھے
Aisa Nahi Keh Un Se Muhabbat Nahi Mujhe
Afshaye e Raz Ishq Ki Jurrat Nahi Mujhe
جلوے ہیں ان کے نو بہ نو میری نگاہ میں
اب ان کو غم یہ ہے غم فرقت نہیں مجھے
رکھنا ہے ان کے پاؤں پہ جا کر سر نیاز
رک جا اجل، کیا اتنی بھی مہلت نہیں مجھے
شوریدگیٔ عشق کہاں لے کے آ گئی
پھولوں سے بھی جہاں کوئی رغبت نہیں مجھے
ہوتی ہے ان سے پہروں تصور میں _ گفتگو
سوچوں کچھ اور اتنی بھی فرصت نہیں مجھے
رسوا جہاں میں کر دیا اس جذب شوق نے
مقصود ورنہ عشق میں شہرت نہیں مجھے
اس درجہ جھوٹ سنتا رہا ہوں تمام عمر
سننے کی سچ بھی اب کوئی عادت نہیں مجھے
اب ان سے حال دل میں بیاں سوزؔ کیا کروں
اپنی زبان پر بھی تو قدرت نہیں مجھے
سردار خان سوزؔ
Sardar Khan Soz

Comments
Post a Comment