Is Hawa Ne Diya Nahi Daikha Ishq Ne Martaba Nahi Daikha
اس ہوا نے دیا نہیں دیکھا
عشق نے مرتبہ نہیں دیکھا
Is Hawa Ne Diya Nahi Daikha
Ishq Ne Martaba Nahi Daikha
آپ کو چاند اچھا لگتا ہے
آپ نے خود کو کیا نہیں دیکھا
خونِ ارمان درحقیقت ہے
تم نے رنگِ حنا نہیں دیکھا
خاک سمجھے مجھے قمرؔ جس نے
سوچ کا ارتقا نہیں دیکھا
قمر آسی
Qamar Aasi

Comments
Post a Comment