Mujh Se Bichad Ke Khush Rehte Ho Meri Tarah Tum Bhi Jhootay Ho
مُجھ سے بِچھڑ کے خُوش ہتے ہو
میری طَرح تُم بھی جُھوٹے ہو
Mujh Se Bichad Ke Khush Rehte Ho
Meri Tarah Tum Bhi Jhootay Ho
اُجلے اُجلے پُھول کِھلے تھے
بالکل جیسے تُم ہنستے ہو
مُجھ کو شام بتا دیتی ہے
تُم کیسے کپڑے پہنے ہو
اِک دِیوار پہ چاند ٹِکا تھا
میں یہ سَمجھا تُم بیٹھے ہو
تٰم تَنہا دُنیا سے لڑو گے
بَچوں سی باتیں کرتے ہو
بَشیر بَدر
Basheer Badar

Comments
Post a Comment