Usay Kehna Qasam Ly Lo
اُسے کہنا
قسم لے لو
Usay Kehna
Qasam Ly Lo
تُمہارے بعد جو ہم نے
کسی کا خواب دیکھا ہو
کسی کو ہم نے چاہا ہو
کسی کو ہم نے سوچا ہو
کسی کی آرزو کی ہو
کسی کی جستجو کی ہو
کسی کی راہ دیکھی ہو
اسے کہنا
قسم لے لو
کسی کا قرب مانگا ہو
کسی کو ساتھ رکھا ہو
کسی سے آس رکھی ہو
کوئی امید باندھی ہو
کوئی دل میں اتارا ہو
کوئی تُم سے پیارا ہو
اُسے کہنا
قسم لے لو
کوئی دل میں بسایا ہو
کوئی اپنا بنایا ہو
کوئی روٹھا ہو تو ہم نے
اُسے رو رو منایا ہو
کسی کی یاد کا موسم
میرے آنگن میں آیا ہو
اُسے کہنا
قسم لے لو
کسی سے بات کرنے کو
کبھی یہ ہونٹ ترسے ہوں
کسی کی بیوفائی پر
کبھی یہ نین برسے ہوں
کبھی راتوں کو اٹھ اٹھ کر
تیرے دکھ میں نہ روۓ ہوں
تُمہارے بعد اک پل بھی
اگر جو چین سے سوۓ ہوں
اُسے کہنا
قسم لے لو
کبھی جگنو، کبھی تارا
کبھی ماہتاب دیکھا ہو
اُسے کہنا
قسم لے لو
تُمہارے بعد ہم نے
جو کسی کا خواب دیکھا ہو
اُسے کہنا
قسم لے لو

Comments
Post a Comment