Weeran See Yadon Ko Bhi Khusbo Mein Basa Lo Is Bar Hai Mouqa Toh Yeh Bagheecha Saja Lo
ویران سی یادوں کو بھی خوشبو میں بسا لو
اس بار ہے موقع تو یہ باغیچہ سجا لو
Weeran See Yadon Ko Bhi Khusbo Mein Basa Lo
Is Bar Hai Mouqa Toh Yeh Bagheecha Saja Lo
دو جام جو ٹکرائیں تو اک آگ سی لگ جائے
جب سامنے آئے ہو تو نظریں ہی ملالو
دو آتشہ ہو جائے گا اک بار یہ پی لو
ساغر جو اٹھاو تو لہو میرا ملا لو
اچھا ہے جو اس طرح سے مل جائیں گے دونوں
دیوانے ہو دیوانے کو بھی اپنا بنا لو
لگ جائے نہ اپنی ہی نظر، شعلہ بدن ہو
ہے سامنے آئینہ تو نظروں کو جھکا لو
جل جائے نہ خود اپنا ٹھکانہ ہی کسی دن
اس دل میں چھپی آگ سی نفرت کو نکا لو
ارمانوں کی دنیا میں ہے مدت سے بسیرا
تھک ہار کے سویا ہے، اسے نقش جگا لو
محمد سہیل نقش
Muhammad Suhail Naqsh

Comments
Post a Comment