Zindagi Ki Kitab Lekhongi Husraton Ka Nisab Lekhongi
زندگی کی کتاب لکھوں گی
حسرتوں کا نصاب لکھوں گی
Zindagi Ki Kitab Lekhongi
Husraton Ka Nisab Lekhongi
نہیں لکھوں گی بیوفا اس کو
خار کو میں گلاب لکھوں گی
تجربے سے نہیں مجھے انکار
اپنی ہستی سراب لکھوں گی
اک زمانے کو رشک آئے گا
جب اسے انتخاب لکھوں گی
لوگ سمجھیں گے شاعری اس کو
اور میں اپنے خواب لکھوں گی
شرم شرمین اس کو آئے گی
خود کو جب فیض یاب لکھوں گی
عائشہ شرمین
Ayesha Sharmeen

Comments
Post a Comment