مانوس ہوں اس طرز سے آواز سے واقف
اے روحِ ازل کر مجھے ہر ساز سے واقف
.کردار ہوں اک ایسی عجب داستان کا
انجام ہی معلوم نہ آغاز سے واقف
کہ عکس نہیں کہتا کبھی پوری کہانی
آئینہ نہیں ہوتا ہر اک راز سے واقف
چُھوتا ہے کوئی کؤئی محبّت کی بلندی
ہر شخص نہیں جُراتِ پرواز سے واقف
پہچان لیا اس نے ہمیں دور سے ارشد
معشُوق ہے عُشّاق کے انداز سے واقف
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig
آڈبان پینسلوانیا
adyan pennsylvania
دسمبر ١٧، ٢٠٢٢
No comments:
Post a Comment