Apne Honton ParKhamoshi Ke Sewa Kuch Bhi Nahi



اپنے ہونٹوں پر خموشی کے سِوا کچھ بھی نہیں
یا ہمارے پاس کہنے کو بچا کچھ بھی نہیں
اُس کو کچھ کہنا تھا شاید، کہتے کہتے رُک گیا
کال کی اس نے مجھے لیکن کہا کچھ بھی نہیں
دیکھ لِیں ہم نے بِکھرتے دھجیاں انصاف کی
مِل گئی اُس کو سَزا جِس کی خطا کچھ بھی نہیں
زندگی بھر رات دن ہم کچھ نہ کچھ کرتے رہے
کس قدر مصروف تھے لیکن ہُوا کچھ بھی نہیں
وقت، طاقت، زر جواہر، دوست رشتے اور پیار
راز آخر میں کُھلا ارشد میرا کچھ بھی نہیں
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo