Aksar Yeh Sochta Hon Bata Doon Usay Kabhi



اکثر یہ سوچتا ہوں بَتا دوں اُسے کبھی
دل میں چُھپا یہ راز سُنا دوں اُسے کبھی
میں نے اُسے بُھلا نے کی کوشش ضرور کی
ممکن ہی نہیں ہے کہ بُھلا دوں اُسے کبھی
شاید کہ مان جائے وہ بُھولے سے میری بات
میں بھی تو ایک بار صدا دوں اسے کبھی
حالات میرے سُن کے وہ رویا نہیں مگر
اِک روز ہنستے ہنستے رُلا دوں اُسے کبھی
سورج کو دیکھ کر ہے پشیمان کس قدر
میں بھی جو دِل کے داغ دِکھا دوں اسے کبھی
حیراں ہو اپنے سامنے وہ مجھ کو دیکھ کر
ہولے سے نیند سے جو جگا دوں اسے کبھی
ارشد میری وفاؤں کا اس کو یقین ہے
کہتا ہے رَکُھوں یاد دُعا دوں اسے کبھی
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo