Chahe Apna Nahi Bana Mujh Ko



چاہے اپنا نہیں بَنا مُجھ کو
خُود سے لیکن نہ کر جُدا مُجھ کو
 آنکھیں پھر کھولنا نہ چاہوں میں
خواب ایسے بھی نہ دِکھا مُجھ کو
جاں بلب ہوں میں جسکی فُرقت میں
دے رہا ہے وہی دعا مُجھ کو
حشر میں کیا سوال پوچھے گا
جانتا ہے میرا خُدا مُجھ کو
میری چوکھٹ پہ اَب نہیں آنا
اُس نے پیغام دے دیا مُجھ کو
آس کی آنکھوں نے کہہ دیا آخر
یہ مُقدّر ہے بُھول جا مجھ کو
جیسا چاہا نہ مل سکا ارشد
جو نہ چاہا تھا مل گیا مجھ کو
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo