Zar Ke Sanchay Mein Dhal Bhi Jate Hein



زر کے سانچوں میں ڈھل بھی جاتے ہیں
لوگ اکثر بدل بھی جاتے ہیں
ہم فرشتے نہیں کہ رُک جائیں
حد سے آگے. نکل بھی جاتے ہیں
رات باقی ہے بَھر دو پیمانہ
ہم سحر تک سنبھل بھی جاتے ہیں
تو کبھی آزما کے دیکھ ہمیں
کھوٹے سِکّے ہیں چل بھی جاتے ہیں
یہ تکّبر کے  مال کے سورج
شام ہوتے ہی ڈھل بھی جاتے ہیں
دل کے پتھّر ہیں وہ مگر ارشد
موم بن کر پِگھل بھی جاتے ہیں
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo