Ghadi Hai Wasal Ki Jishn Bahar Karne Do



گھڑی ہے وصل کی جشنِ بہار کرنے دو
مِلے ہو آج تو جی بھر کے پیار کرنے دو
ابھی ہے وقت خطا ایک اور ہو جائے
قیامتوں کو ذرا انتظار کرنے دو
غمِ فراق سے رہتا ہے حُسن بھی گھائل  
یہ راز ِعشق مجھے  آشکار کرنے دو
جسے ہے خوف گِنے جا کے ووٹ کی پرچی
مجھے تو زخم دلوں کے شمار کرنے دو
دئیے ہیں دھوکے بہت ناخُداؤں نے ارشد
سفینہ خان کو ملّت کا پار کرنے دو
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo