Haavi Yeh Andhera Mujhe Acha Nahi Lagta



حاوی یہ اندھیرا مجھے اچھّا نہیں لگا
یہ کیسا اُجالا ہے جو اُجلا نہیں لگا
دُنیا میں ایک شخص ہی سب سے عزیز تھا
کیوں آج کس لیے مجھے اپنا نہیں لگا
تھیں اُس کے ساتھ ساتھ یہ دنیا کی رونقیں
پھر اُس کے بعد  دل کو لگایا نہیں لگا
سچائی کی مٹھاس تھی ہر اس کی بات میں
وہ جس کا ایک حرف بھی جُھوٹا نہیں لگا
اپنائیت تھی پیار تھا اُسکی اداؤں میں
ارشد وہ غیر مجھ کو پرایا نہیں لگا
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo