Koshish Bhi Qurbaton Ki Rahi Doorion Ke Saath



کوشش بھی قربتوں کی رہی دوریوں کے ساتھ
خواہش تھی وصل یار کی  مجبوریوں کے ساتھ
پھوٹی نہ دل کے شہر میں امید کی کرن
تاریکیاں ہیں دور تک مایوسیوں کے ساتھ
منزل ملی نہ کوئی بھلا راہ بر. ملا
چلتے رہے یہ قافلے بہروپیوں کے ساتھ
اس نے سوال وصل پہ سر کو جھکا دیا
شرما کے کھیلتی رہی وہ چوڑیوں کے ساتھ
محبوب کیا وہ عشق میں معبود ملا دیں
کر کے تو دیکھو دوستی تم  صوفیوں کے ساتھ
یہ زندگی کا دائرہ  ارشد عجیب ہے
خوشیاں بھی ہیں نصیب میں محرومیوں کے ساتھ
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo