Nazdeek Agar Hai Tou Sahar Kion Nahi Hoti



نزدیک اگر ہے تو سحر کیوں نہیں ہوتی
ہوتی ہے تو پھر مجھکو خبر کیوں نہیں ہوتی
سب پر ہی عنایات ہیں اس بزم میں اُن کی
میں بھی ہوں یہاں مجھ پہ نظر کیوں نہیں ہوتی
تٹُھکرا دیا جب تو نے تو احساس ہوا ہے
دُنیا میں محبّت کی قدر کیوں نہیں ہوتی
یہ زندگی رکتی نہیں جانے سے کسی کے
کیوں تیرے بنا ہم سے بسر کیوں نہیں ہوتی
ارشد میرے گلشن میں فقط خار ہی کیوں ہیں
پھولوں سے لدی راہ گُزر کیوں نہیں ہوتی
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo