دُعا بیٹی کی
Dua Beti Ki
زندگی سُکھ سے ہو بھرپور سدا بیٹی کی
خیر و برکت کرے تقدیر خُدا بیٹی کی
دیکھ کر شاد اُسے دل کو سُکوں ملتا ہے
باپ کو پیاری ہے ہر ایک ادا بیٹی کی
رِشتے کہنے کو بہت سے ہیں لہُو کے لیکن
سب سے دُنیا میں محبّت ہے جُدا بیٹی کی
اپنے محبوب کو بیٹی سے نوازا رب نے
اُسکی رحمت ہے مجھے اس نے عطا بیٹی کی
اللہ سُنتا ہے دعا بیٹی کی اوّل ارشد
خُوش نصیبی ہے مِلے جس کو دُعا بیٹی کی
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig
آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania
No comments:
Post a Comment