Chand Dharti Peh Sajaya Hoa Tu Lagta Hai Mere Is Dil Mein Samaya Hoa Tu Lagta Hai



چاند دھرتی پہ سجایا ہوا تُو لگتا ہے
میرے اس دل میں سمایا ہوا تو لگتا ہے

ساری دنیا میں کہاں روپ ہے تیرے جیسا
کیا ہی فرصت سے بنایا ہوا تُو لگتا ہے

ایسی خوشبو سے تو واقف ہوں میں اے جانِ بہار
جیسی مہکار ہے آیا ہوا تُو لگتا ہے

ایسا کیوں ہے کہ مرے پاس نہیں تو لیکن
مجھ کو سینے سے لگایا ہوا تُو لگتا ہے

دل دھڑکتا تھا یہ پہلے بھی مگر جانِِ غزل
اب تو دھڑکن میں بسایا ہوا تُو لگتا ہے

تجھ کو دیکھا ہے تو احساس ہوا ہے صائم
میری خاطر ہی بنایا ہوا تُو لگتا ہے
عابد حسین صائم


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo