Alag Mizaj Ke Logon Se Baat Karni Padi Hum Aur Log Thay , Auron Se Baat Karni Padi
الگ مزاج کے لوگوں سے بات کرنی پڑی
ہم اور لوگ تھے، اوروں سے بات کرنی پڑی
Alag Mizaj Ke Logon Se Baat Karni Padi
Hum Aur Log Thay , Auron Se Baat Karni Padi
اس ایک شخص سے باتوں کا شوق پیدا ہوا
جو ساتھ بیٹھے تھے، ساروں سے بات کرنی پڑی
کسی سے ترک تعلق سے پہلے خود سے مجھے
طرح طرح کے حوالوں سے بات کرنی پڑی
وہ بے بسی تھی کہ آنکھیں تھیں آسماں کی طرف
تمام رات ستاروں سے بات کرنی پڑی
یہ فاصلہ تھا یا رنجش ذرا بتا تو سہی
کہ میرے بارے ميں لوگوں سے بات کرنی پڑی
پھر آج جاگنے والوں کی آس ختم ہوئی
پھر آج شب انہیں خوابوں سے بات کرنی پڑی

Comments
Post a Comment