Banay Koi Tumhara Kis Liye Jee Yeh Chanchal Sa Ishara Kis Liye Jee
بنے کوئی تمہارا کس لیے جی
یہ چنچل سا اشارہ کس لیے جی
Banay Koi Tumhara Kis Liye Jee
Yeh Chanchal Sa Ishara Kis Liye Jee
اگر ہے تیرگی کا راج ہر سُو
تو پھر روشن ستارہ کس لیے جی
وہ کہتا ہے کہ دل پھر سے لگاؤ
خسارے پر خسارہ کس لیے جی
مری آنکھوں کو جگنو کہہ رہے ہو
مگر یہ استعارہ کس لیے جی
کوئی رشتہ نہیں باقی تو بولو
مجھے تم نے پکارا کس لیے جی
بہت سے کام ہیں کرنے کے باقی
محبت پر گزارہ کس لیے جی
بھنور سے دوستی کا کیا سبب ہے
کنارے سے کنارہ کس لیے جی
مری اُلجھی رہے لَٹ، تم کو کیا ہے
اِسے آ کے سنوارا کس لیے جی
کہاں ہے جیتنے کا شوق بولو
بتا دو، دل کو ہارا کس لیے جی
ملیں گے جب کبھی موقع ملا تو
ابھی سے اِستخارہ کس لیے جی
فاخرہ بتول
Fakhra Batool

Comments
Post a Comment