Go Usko Hum Se Ishq Dobara Hoa Na Tha Lekin Bichadna Usko Gawara Hoa Na Tha
گو اس کو ہم سے عشق دوبارہ ہوا نہ تھا
لیکن بچھڑنا اس کو گوارا ہوا نہ تھا
Go Usko Hum Se Ishq Dobara Hoa Na Tha
Lekin Bichadna Usko Gawara Hoa Na Tha
خیرات اس نے حسب ضرورت نہ دی ہمیں
پوری طرح ہمارا گزارا ہوا نہ تھا
منسوب میرے نام سے اس نے کیا وہ دن
وہ دن جو اس کے ساتھ گزارا ہوا نہ تھا
احسان مند اس کے ہوئے پھر بھی ہم بہت
گو اس نے جو دیا وہ ہمارا ہوا نہ تھا
لے آئی آسمان سے وہ توڑ کے مجھے
ہرچند کہ میں پورا ستارہ ہوا نہ تھا
اک عذر رکھ کے بند کیا اس نے لین دین
میں جانتا تھا اس کو خسارہ ہوا نہ تھا
لے کر گلاب آئی تھی وہ ملنے آج بھی
پر آج اس نے خود کو سنوارا ہوا نہ تھا
محسن اسرار
Mohsin Israr

Comments
Post a Comment