Hum Ne Apnon Ko Bhi Apna Na Kaha Tere Bad Dil Ka Darwaza Kisi Par Na Khula Tere Bad
ہم نے اپنوں کو بھی اپنا نہ کہا تیرے بعد
دل کا دروازہ کسی پر نہ کھلا تیرے بعد
Hum Ne Apnon Ko Bhi Apna Na Kaha Tere Bad
Dil Ka Darwaza Kisi Par Na Khula Tere Bad
چاند نکلا تو بہت دیر تلک تکتے رہے
پھر یہ محسوس ہوا، چاند نہ تھا تیرے بعد
بزم میں بیٹھے رہے شام سے پھر صبح تلک
پر کوئی بات بھی دل کو نہ لگی تیرے بعد
خوشبوئیں رستے میں ٹھہریں نہ نظارے ٹھہرے
ہم نے منظر کو بھی مڑ کر نہ دیکھا تیرے بعد
مسکراہٹ تو لبوں پر کئی بار آئی مگر
وہ جو بےساختہ تھی، وہ نہ رہی تیرے بعد
شہر سارا بھی اگر ہاتھ ملانے آ جائے
مسعودؔ ہاتھ میں تنہائی رہی تیرے بعد
محمد مسعود
Muhammad Masood

Comments
Post a Comment