Is Muhabbat Mein Tera Shirk Gawara Kar Ke Aazma Lon Main Tujhe Apna Khasara Kar Ke
اس محبت میں ترا شرک گوارا کر کے
آزما لوں میں تجھے اپنا خسارہ کر کے
Is Muhabbat Mein Tera Shirk Gawara Kar Ke
Aazma Lon Main Tujhe Apna Khasara Kar Ke
تیرے کہنے پہ محبت تو میں کر لوں لیکن
غم پُرانے ہی نہ مل جائیں دوبارہ کر کے
ساتھ رہتے تو نہیں آتا غزل میں یہ رنگ
"تم نے اچھا ہی کیا مجھ سے کنارہ کر کے"
جانے کس بات نے دونوں کو جدا کر ڈالا
وہ بہت خوش تھا مرے ساتھ گزارا کر کے
تم نے جاتے ہوئے تکلیف نہیں دی تو بتاؤ
کیوں میں رویا ہوں ابھی ذکر تمہارا کر کے
اب کوئی درد کا درماں نہیں ہوتا میرے
لوٹ جاتے ہیں سبھی لوگ نظارہ کر کے
ہم جسے چاہتے ہیں جان سے پیارا کرنا
مار دیتا ہے وہی جان سے پیارا کر کے
پاؤں پڑنے پہ بھی میرے نہ رکے تم بسمل
روک لیتا تھا میں دنیا کو اشارہ کر کے
بسمل ہاشمی
Bismil Hashmi

Comments
Post a Comment