Isharon Isharon Mein Dil Lainy Wale Bata Yeh Hunar Tu Ne Seekha Kahan Se
اشاروں اشاروں میں دِل لینے والے
بتا یہ ہنر تونے سیکھا کہاں سے
Isharon Isharon Mein Dil Lainy Wale
Bata Yeh Hunar Tu Ne Seekha Kahan Se
نگاہوں نگاہوں میں جادو چلانا
میری جان سیکھا ہیں تم نے جہاں سے
میرے دِل کو تم بھا گئے ، میری کیا تھی اِس میں خطا
مجھے جس نےتڑپا دیا ، یہ ہی تھی وہ ظالم ادا
یہ رانجھا کی باتیں ، یہ مجنوں كے قصے
الگ تو نہیں ہیں میری داستان سے
محبت جو کرتے ہیں وہ ، محبت جتاتے نہیں
دھڑکنیں اپنانے دِل کی کبھی ، کسی کو سناتے نہیں
مزہ کیا رہا جب كے خود کر دیا ہو
محبت کا اظہاراپنی زبان سے
نگاہوں نگاہوں میں جادو چلانا
میری جان سیکھا ہیں تم نے جہاں سے
یہ مانا کہ جان جہاں لاکھوں میں تم ایک ہو
ہماری نگاہوں کی بھی کچھ تو مگر داد دو
بہاروں کو بھی ناز جس پھول پر تھا
وہ ہی پھول ہم نے چنا گلستاں سے
ایس ایچ بہاری
S.H.Bahary

Comments
Post a Comment