Kabhi Kabhi Dil Yun Chahta Hai Tum Ko Aadha Aadha Kar Ke



"پریت"
''Preet''


کبھی کبھی دل یوں چاہتا ہے
تم کو آدھا آدھا کر کے
Kabhi Kabhi Dil Yun Chahta Hai
Tum Ko Aadha Aadha Kar Ke

آدھا چھوڑوں نہر کنارے
آدھا چھوڑوں جنگل میں
نہر کنارے دَلدل ہو گی
پاؤں پیارے کَھا جائے گی
کَھا جائے گی ڈر جاؤ گے
ڈر جاؤ گے
دوڑ پڑو گے میری جانب

جنگل میں جب ہوا چلے گی
ٹھنڈی ہو گی ٹھٹھر پڑو گے
شاخیں ساری اُلجھ پڑیں گی
تم کیوں آئے ہو جنگل میں؟؟؟
تم سے بِیسیوں بار کہیں گی
بَھاگو پَلٹو
ساری پَریاں سَن سَن کر کے
اپنے پاؤں چَھن چَھن کر کے
تمہیں ڈرا کے خُوب بَھگا کے
زور زور سے ہنستی رہیں گی
اونچا اونچا سا چیخیں گی
ڈر جاؤ گے
دونوں طرف سے بھاگ پڑو گے
آدھے آدھے
کیسے لگو گے ؟

لیکن بانسری
دیکھو بانسری کون بجائے؟
خوف ناک سی دُھن ہے اِسکی
اِس قدر باریک سے سُر ہیں
کاٹ رہے ہیں پتّا پتّا
میں بھی کَٹ گئی ہوں یَک لحظہ
غور سے دیکھو میں بھی دو ہوں
کَٹی ہوئی کچھ اِدھر پڑی ہوں
کٹی ہوئی کچھ اُدھر گِری ہوں

تم آئے ہو اِک جانب سے
آدھے ہو تم آدھی ہوں میں
لپٹ گئے ہیں آدھے آدھے
دیکھو آدھے پورے ہوئے ہیں
اُدھر بھی آدھے تم ہو ساجن
باقی آدھی تم میں مَیں ہوں

پورا ہے اَب جنگل سارا
پورے ہم تم آدھے آدھے
لیکن آدھے پورے ہیں ہم

فائزہ صابری نوا
Faiza Sabri Nawa



Comments

Popular posts from this blog

Dukh Ye Hai Mera Yousaf o Yaqoob Ke Khaliq Woh Log Bhi Bichdey Jo Bichadnay Ke Nahi Thay

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein

Mere Tan Ke Zakham Na Gin Abhi Meri Aankh Mein Abhi Noor Hai