Kuch Lamhe Toh Zindagi Mein , Zindagi Jaise Hone Chahiye Kuch Lamhe Toh Zindagi Mein
کچھ لمحے تو زندگی میں، زندگی جیسے ہونے چاہئیں
کچھ لمحے تو زندگی میں،
Kuch Lamhe Toh Zindagi Mein , Zindagi Jaise Hone Chahiye
Kuch Lamhe Toh Zindagi Mein
زندگی جیسے ہونے چاہئیں
جہاں ہنسی بے سبب ہونٹوں پر ٹھہر جائے،
اور آنکھیں خوابوں سے بھر جائیں
جہاں کسی اپنے کی آواز،
دل کی دھڑکن کو سکون دے،
اور خاموشیاں بھی
محبت کا ترجمہ بن جائیں۔
کچھ شامیں ایسی بھی ہوں،
جن میں سورج ڈوبے تو غم نہ اترے،
بلکہ امید کا اک نیا چراغ
دل میں روشن ہو جائے
کچھ راستے ایسے بھی ملیں،
جہاں منزل سے زیادہ
ہم سفر کی رفاقت عزیز لگے،
اور فاصلے بھی دعا بن جائیں
کچھ لوگ ایسے بھی ہوں،
جو مطلب سے نہیں،
مخلصی سے ساتھ نبھائیں،
اور بچھڑ جائیں تو بھی
دعاؤں میں یاد آئیں
کچھ لمحے تو زندگی میں،
بس زندگی جیسے ہونے چاہئیں
جنہیں یاد کر کے
ہونٹ مسکرا اٹھیں،
اور دل بے اختیار کہہ دے
ہاں... یہی تو جینا تھا۔
سعدیہ فرحان
Saeed Farhan

Comments
Post a Comment