Phiryga Tu Bhi Yunhi Koo-Ba-Koo Humari Tarah Dareedah Daman Aashefta Moo Humari Tarah
پِھرے گا تُو بھی یُونہی کُوبکُو ہماری طرح
دریدہِ دامن و آشُفتہ مُو ہماری طرح
Phiryga Tu Bhi Yunhi Koo-Ba-Koo Humari Tarah
Dareedah Daman Aashefta Moo Humari Tarah
کبھی تو سنگ سے پھُوٹے گی آبجُوۓ غم کی
کبھی تو ٹُوٹ کے روئے گا تُو ہماری طرح
پلٹ کے تُجھ کو بھی آنا ہے اِس طرف لیکن
لُٹا کے قافلۂ رنگ و بُو ہماری طرح
یہ کیا کہ اہلِ ہوس بھی سجائے پِھرتے ہیں
دلوں پہ داغ، جبیں پر لہُو ہماری طرح
وہ لاکھ دشمنِ جاں ہو مگر خُدا نہ کرے
کہ اُس کا حال بھی ہو ہُو بہُو ہماری طرح
ہمیں فرازؔ سزاوارِ سنگ کیوں ٹھہرے
کہ اور بھی تو ہیں دیوانہ خُو ہماری طرح
احمد فرازؔ
Ahmed Faraz

Comments
Post a Comment