Tum Ko Har Cheez Muyasar Hai , Tumhara Kia Hai Kash Mahrom Se Poocho Keh Guzara Kia Hai
تم کو ہر چیز مُیسر ہے ، تمہارا کیا ہے
کاش محروم سے پوچھو کہ گزارا کیا ہے
Tum Ko Har Cheez Muyasar Hai , Tumhara Kia Hai
Kash Mahrom Se Poocho Keh Guzara Kia Hai
تم کہو تم کو مراسم میں گوارا ، کیا ہے
ہم تو سہہ جائیں گے ہر بات ، ہمارا کیا ہے
تُم نگاہیں تو چُراتے تھے بہت عرصے سے
ہم ہی پاگل نہ سمجھ پائے اِشارہ کیا ہے
ڈُوبتا شخص بہرحال صدائیں دے گا
تم نے کرنا ہے تو کر جاؤ کنارا ، کیا ہے
خُوب کہتے ہو کہ اب بوجھ نہیں ہے دل پر
ہم تو دل سے نہ اُتر پائے ، اُتارا کیا ہے ؟
تُم پہ اک مان تھا احمد کہ سدھر جاؤ گے
آج بھی اُس سے محبت ہے سدھارا کیا ہے
ڈاکٹر احمد خلیل
Dr Ahmad Khaleel

Comments
Post a Comment