Safar Ki Thakan Beemari Ke Ba-Wajood Main Paidal Aadmi Sawari Ke Ba-Wajood
سفر کی تھکان بیماری کے باوجود
میں پیدل آدمی سواری کے باوجود
اس کے ساتھ زور مشروط نہیں ہے
وہ معتبر ہے وقت گزاری کے باوجود
کچھ باتیں تن بدن آسودگی لیے
کچھ حرف فاقہ کش مداری کے باوجود
سو قدرتی لباس اب آراستہ کیے
دل برہنہ ہے چار دیواری کے باوجود
تشویشی نشانات سے دور بہت دور
آسیب زدہ سائے شماری کے باوجود
مجھے بڑی عزیز جانے کیوں مگر
اک ضرب اپنے وار کاری کے باوجود
دماغ سے گئی کبھی نہ مفلسی
سوچوں کی تلخ ریزگاری کے باوجود
میں جان دے کے بھی نامعتبر ہوا
"نصف" کی رشتہ دار "ساری" کے باوجود
یہ عشق بھانپ لے ضروریاتِ حسن
نظر کی آبرو، خودداری کے باوجود
حسین صورتیں نا پائے دار ہیں
ہر دورِ کمسنی ادکاری کے باوجود
رزب کبھی کھلا نہ دفترِ وہم
دل میں بنا قفل الماری کے باوجود
رزبؔ تبریز
میں پیدل آدمی سواری کے باوجود
اس کے ساتھ زور مشروط نہیں ہے
وہ معتبر ہے وقت گزاری کے باوجود
کچھ باتیں تن بدن آسودگی لیے
کچھ حرف فاقہ کش مداری کے باوجود
سو قدرتی لباس اب آراستہ کیے
دل برہنہ ہے چار دیواری کے باوجود
تشویشی نشانات سے دور بہت دور
آسیب زدہ سائے شماری کے باوجود
مجھے بڑی عزیز جانے کیوں مگر
اک ضرب اپنے وار کاری کے باوجود
دماغ سے گئی کبھی نہ مفلسی
سوچوں کی تلخ ریزگاری کے باوجود
میں جان دے کے بھی نامعتبر ہوا
"نصف" کی رشتہ دار "ساری" کے باوجود
یہ عشق بھانپ لے ضروریاتِ حسن
نظر کی آبرو، خودداری کے باوجود
حسین صورتیں نا پائے دار ہیں
ہر دورِ کمسنی ادکاری کے باوجود
رزب کبھی کھلا نہ دفترِ وہم
دل میں بنا قفل الماری کے باوجود
رزبؔ تبریز
Comments
Post a Comment