Woh Hum Ko Dil Mein Rakhe Ga Ya Dil Se Ab Nikalay Ga



وہ ہم کو دل میں رکھے گا یا دل سے اب نکالے گا
اٹھے گا جب تلک پردہ  تجسس مار ڈالے گا
میں اکثر جانچنے کو یہ بس اپنا حق جتاتا ہوں  
کہاں تک بات مانے گا کہاں پر ہم کو ٹالے گا
کہاں ممکن تعین ہے ، تعلق کا رویوں سے
یقیں ہم پر ہے اس کو زخم سب چپ چاپ کھا لے گا
محبت کی ڈگر پر جو بھی نکلے سوچ کر نکلے
سفر یہ وہ نہیں ہے جو  یہاں منزل بھی پا لے گا
کبھی سوچا گیا جو تھک کے دل کی وا گزاری کا
سوال اٹھا یہی, مصروفیت کیا اور پالے گا
چلن اہلِ وفا کا ہے اٹل خاموشیاں ابرک  
زمانہ دیکھتا ہے سب، وہ خود قصہ اچھالے گا
اتباف ابرک

Comments

Popular posts from this blog

Dukh Ye Hai Mera Yousaf o Yaqoob Ke Khaliq Woh Log Bhi Bichdey Jo Bichadnay Ke Nahi Thay

Mere Tan Ke Zakham Na Gin Abhi Meri Aankh Mein Abhi Noor Hai

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein