Chand Hota Hai Roshan Kaise? Surahi Bharti Hai Jaam Kaise?



"مذاق المحبوب"
چاند ہوتا ہے روشن کیسے؟
صراحی بھرتی ہے جام کیسے؟
مستطیلوں اور زاویوں کو معکوس کر کے
جو شکل بنتی ہے ، کیا بنتی ہے؟
مصوروں کے خواب میں جو تخیل ابھرتا ہے  
کہاں سے آتا ہے ؟
دیوان لکھے  گئے ہیں جن پر ، وہ آنکھیں ، کہاں ہیں ؟
وہ کن نظروں دیکھ لینے سے  ، جاڑوں کی دھوپ اترتی ہے بدن میں؟
وہ کن ہاتھوں کے لمس لے کر، خزاں بدن جوان ہوتے ہیں ؟
یہ دریاؤں کا شفاف پانی کس کی زُلفوں سے نچڑ  رہا ہے؟
یہ ساون کی ہریالی کو کس نے مسکراہٹ دان کی ہے؟
یہ برکھا کب برستی ہے ، بے وجہ دیر تک؟
تو اس کو برسنے کی آرزُو ہے کیوں کر
یہ بادلوں نے سیکھی ہیں شرارتیں کس سے آخر؟
یہ  چھوٹی چھوٹی مثلثوں کا ملاپ دلکشی کو جنمے گا ، کس کو پتہ تھا؟
کہاں سے سیکھے گئے ہیں یہ پینٹ یہ بُرش ، یہ کینوس اور اس پہ رنگ
یہ کس کی آواز کا لُوچ ہے جس کو سُن کر ، موسیقی کے راگ بنے ہیں؟
یہ طبلہ، یہ جھانجھر، یہ سرمہ ، یہ دف
یہ راگ، یہ نغمے، یہ گیت اور طَرَب
کس کی دھڑکوں کی موسیقی سے چُرائے گئے ہیں؟
یہ کنیری چڑیا نے سیکھا کہاں سے گانے کا فن؟
یہ کس بدن کے لُوچ نے رقاصاؤں کے فن کو جلا بخشی ہے  ؟
یہ کس کی ادائے ناز نے سانپوں کو رقاص کیا ہے؟
یہ کس کی اُداسی نے سمے بھر کو اُداس کیا ہے؟
یہ کس کی ناراضگی نے درد کو جنم دیا ہے ؟
یہ کس کا وصل ہے جو مردہ تنوں کے واسطے زندگی ہے
یہ کس کا ہجر ہے جو جلا کر راکھ کرتا ہے ؟
یہ کس کی فرقت ہے جو دیوانگی کا روپ رکھتی ہے
یہ کس کی رفاقت ہے صدیوں کو جواں رکھتی ہے
وہ کون ہے جس کی باتوں سے شاعرانہ مصرعے وجود باتے ہیں
وہ کون ہے جس کے ہاتھوں سے خوان ذائقے پاتے ہیں
کون ہے جس کے سامنے ، باقی سارے نظارے ہیچ ہیں
کون ہے جس کے آگے، حسن کے استعارے نیچ ہیں
ہم نہیں جانتے تھے؟
بُخُدا نہیں جانتے تھے
جب تک کہ ہماری آنکھوں نے
"تمہارے  حسن کے ذائقوں کو چکھا نہیں تھا"
ہم کہیں نہیں تھے، ہم کوئی نہیں تھے
تم سے ملے ہیں ، تو وجود میں آئے ہیں گویا


Comments

Popular posts from this blog

Dukh Ye Hai Mera Yousaf o Yaqoob Ke Khaliq Woh Log Bhi Bichdey Jo Bichadnay Ke Nahi Thay

Mere Tan Ke Zakham Na Gin Abhi Meri Aankh Mein Abhi Noor Hai

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein