Kehte Hein Aaj Bhi Muhabbat Hai



کہتے ہیں آج بھی محبّت ہے
اس تکلّف کی کیا ضرورت ہے
ہر حقیقت ہے ایک خواب یہاں
زندگی کی یہی حقیقت ہے
تُو نہ ہوتا تو میں نہیں ہوتا
تُجھ کو جانا یہی غنیمت ہے
اب وہ پہچانتے نہیں ہم کو
یہ نہیں ہے تو کیا قیامت ہے
اُن کی محفل میں ذِکر ہے میرا
مُجھ سے اچھی تو میری شہرت ہے
ذِکر اس کا ہے بندگی گویا
سوچنا بھی اُسے عِبادت ہے
صورتیں ان گِنت ہیں کہنے کو
جس طرف دیکھوں ایک صُورت ہے
 ان کے شکوے شکائتیں ارشد
کیا محبت ہے کیا عداوت ہے
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo