Pakda Qalam Jo Haath Mein Lekhne Nahi Diya Tum Ne Tou Dil Ka Hal Bhi Kehne Nahi Diya



پکڑا  قلم جو ہاتھوں میں لِکھنے نہیں دیا
تُم  نے تو دل کا حال بھی کہنے نہیں دیا
کوشش کے باوجود وہ میرا نہ بن  سکا
جس نے کبھی میرا مجھے ہونے نہیں دیا
دِل میں جلاۓ رکھتا ہے اُمّید کی کرن
اُس شخص کو میں نے کبھی مرنے نہیں دیا
میں لمحہ لمحہ جیتا رہا موت کے لیے
جب زندگی نے زہر بھی پینے نہیں دیا
اک نیند جس کے شوق میں جاگے تمام عُمر
اک خواب جس نے عُمر بھر سونے نہیں دیا
شاید تجھے گنوا کے میں رویا تھا پہلی بار
پھر مجھ کو کسی بات نے ہنسنے نہیں دیا
ارشد بہت عزیز ہے یہ زخم ہجر کا
اک زخم جس کو آج تک بھرنے نہیں دیا
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo