Tujh Se Badh Kar Bhi Haseen Aur Koi Kia Hoga Tujh Ko Sadyun Tere Khalaq Ne Socha Hoga



تُجھ سے بڑھ کر بھی حسیں اور کوئی کِیا ہو گا
تُجھ کو صدیوں تیرے خلّاق نے سوچا ہوگا
تُو وہ خواہش ہے حقیقت نہیں بن سکتی کبھی
ایک سپنا ہے جو جیون میں نہ پُورا ہو گا
کتنی چاہت سے بناۓ ہیں ترے نقش و نگار
جس مصوّر نے تیرا چہرہ بنایا ہو گا
دیکھتا ہوں تیری تصویر چُھپا کر  اکثر
مجھ پہ واعظ کو کہیں شِرک کا دھوکا ہو گا
بس یہی سوچتے بے کار  گُزاری  یہ عُمر
تجھ سے مل کر کبھی ایسا کبھی ویسا ہو گا
اِس لیے بھی تو غزل لکھنے سے ڈرتا ہوں میں
 میرا ہر شعر تیرے نام کا چرچا ہو گا
بد دُعا ہِجرِ مُسلسل کی لگی ہے ارشد
میں نے مَجنوں کو لڑکپن میں ستایا ہو گا
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo