Angint Phool Intekhab Gulab Aadatein Kar Gaya Kharab Gulab
ان گنت پھول، انتخاب گلاب
عادتیں کر گیا خراب گلاب
وہ ہے ناراض اس کی چوکھٹ پر
لے کے جاؤں گا بے حساب گلاب
نذر جو کر سکوں گا اس کے حضور
شہر میں کب وہ دستیاب گلاب
اس کی رنگت ہے کیا بدن کیسا
ان سوالوں کا ہے جواب، گلاب
ایسے لگتا ہے، اہل دل کے لیے
بن گیا عشق کا نصاب گلاب
ڈاکٹر یاسین عاطر

Comments
Post a Comment