Khuwab Kedhar Chala Gaya ? Yaad Kahan Sama Gai? Chishm e Chiragh Ko Kon Hawa Bujha Gai?



خواب کدھر چلا گیا؟ یاد کہاں سما گئی؟
چشم و چراغِ عشق کو, کون ھَوا بُجھا گئی؟
Khuwab Kedhar Chala Gaya ? Yaad Kahan Sama Gai?
Chishm e Chiragh Ko Kon Hawa Bujha Gai?
ھجر تو جاگتا رھا، رُوح کے درد زار میں
جسم کی خواب گاہ میں، وصل کو نیند آ گئی
وقت نے ختم کردیے، سارے وسیلے شوق کے
دل تھا اُلٹ پلٹ گیا، آنکھ تھی بُجھ بُجھا گئی
نرم لبوں سے سخت بات، ایسے ادا ھُوئی کہ بس
شہد میں مل گیا نمک، دن میں ھی رات چھا گئی
رنگ برنگ تتلیو، اب کسے ڈھونڈتی ھو تُم؟
خوشبو کو لے گئی ھَوا، پھول کو خاک کھا گئی
ھم تو بس اچھے دوست تھے، ھم تو بس اچھے دوست ھیں
پھر یہ ھمارے درمیاں پریت کہاں سے آ گئی؟
ایک تمہارے دل میں تھا، ایک تھا میری آنکھ میں
آندھی چلی فراق کی، دونوں گھروندے ڈھا گئی
جسم تو خیر جسم تھا، جسم کا تذکرہ ھی کیا
ایک نگاہ میں وہ آنکھ، رُوح کے بھید پا گئی
بُھولی ھُوئی صدا کا چاند صحن میں چمکا یا بُجھا؟
گذرے ھوئے دنوں کی یاد دھیان میں آئی؟ یا گئی؟
صبر کی رھگزار پر ایسے مِلی شبِ طلب
مُجھ کو بھی ڈگمگا دیا، آپ بھی لڑکھڑا گئی
چشمِ زدن میں دو جہاں، جیسے اُلٹ کے رہ گئے
آنکھ جُھکی تو حشر اُٹھا، آنکھ اُٹھی تو چھا گئی
رحمان فارس
Rehman Faris


Comments

Popular posts from this blog

Dukh Ye Hai Mera Yousaf o Yaqoob Ke Khaliq Woh Log Bhi Bichdey Jo Bichadnay Ke Nahi Thay

Mere Tan Ke Zakham Na Gin Abhi Meri Aankh Mein Abhi Noor Hai

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein