Onchay Parbat,Neelay Sagar Pagal Barish,Tum Aur Main
اونچے پربت، نیلے ساگر
پاگل بارش، تُم اور میں
Onchay Parbat,Neelay Sagar
Pagal Barish,Tum Aur Main
کالے بادل، رم جھم بارش
نیلا آنچل تُم اور میں
مہندی، خوشبو، کاجل، آنچل
بند ہتھیلی تُم اور میں
دُور کہیں بارش میں بھیگی
پیلی سرسوں، تُم اور میں
جب تُو چھیڑے زُلفیں میری
چندن خوشبو تُم اور میں
جنگل میں کوئی چھوٹا سا گھر
مٹی چولہا تُم اور میں
ہر راہ، ہر سُو پھیلی خوشبو
بارش، بادل، تُم اور میں
کندھا تیرا اور سر میرا
پاگل سی چُپ، تُم اور میں

Comments
Post a Comment