Apni Sadah Dili Se Baz Aaye Aapki Bandagi Se Baz Aaye
اپنی سادہ دِلی سے باز آئے
آپ کی بندگی سے باز آئے
Apni Sadah Dili Se Baz Aaye
Aapki Bandagi Se Baz Aaye
جس میں خون ِ بہار شامل ہو
پھول ایسی ہنسی سے باز آئے
گھر جلانا ہی شرط ہو جس کی
لوگ اُس روشنی سے باز آئے
تیری ساقی گری کی خیر کہ ہم
رسم تشنہ لبی سے باز آئے
جس پہ ہونے لگے جنوں کا گماں
ایسی فرزانگی سے باز آئے
لے ہمیں اپنے دشمنوں میں ہی لکِھ
لے تری دوستی سے باز آئے
شاہین مفتی
Shaheen Mufty

Comments
Post a Comment