Bana Gulab Toh Toh , Chuba Gaya Ik Shakhs Hoa Chiragh Ghar Hi Jala Gaya Ik Shakhs
بنا گُلاب تو ، کانٹے چُبھا گیا اِک شَخص۔
ھُوا چراغ تو ، گھر ھی جلا گیا اِک شَخص۔
Bana Gulab Toh Toh , Chuba Gaya Ik Shakhs
Hoa Chiragh Ghar Hi Jala Gaya Ik Shakhs
تمام رنگ میرے ، اور سارے خواب میرے
فَسانہ تھے ، کہ فَسانہ بنا گیا اِک شَخص۔
میں کس ھَوا میں اُڑوں ، کس فَضا میں لہراؤں؟
دُکھوں کے جال ، ھر اِک سُو بچھا گیا اِک شَخص۔
پلٹ سکوں ھی ٫ نہ آگے ھی بڑھ سکوں جِس پر
مجھے یہ کون سے رَستے ٫ لگا گیا اِک شَخص۔
مُحبّتیں بھی عجب اُس کی ، نَفرتیں بھی کمال
میری ھی طرح کا ، مُجھ میں سَما گیا اِک شَخص۔
مَحبّتوں نے کِسی کی , بُھلا رکھا تھا اُسے
مِلے وہ زخم کہ ٫ پِھر یاد آ گیا اِک شخص
کُھلا یہ راز ، کہ آئینہ خانہ ھے دُنیا
اور اُس میں مُجھ کو تماشا ، بنا گیا اِک شَخص۔
❞عُبیدُ اللہ عَلیم❝
Ubaidullah Aleem

Comments
Post a Comment