Buhat Hi Khobsorat Ho Gai Hon Main Jab Se Ba-Murrawat Ho Gayi Hon
بہت ہی خوبصورت ہو گئی ہوں
میں جب سے با مروّت ہو گئی ہوں
Buhat Hi Khobsorat Ho Gai Hon
Main Jab Se Ba-Murrawat Ho Gayi Hon
مرے جذبے سنبھلتے جا رہے ہیں
میں اب لڑکی سے عورت ہو گئی ہوں
کسی گہرے سمندر کی طرح میں
کوئی خاموش طاقت ہو گئی ہوں
میں پڑھتی جا رہی ہوں سب کے چہرے
اگرچہ خود عبارت ہو گئی ہوں
مجھے رُسوا کیا تھا یاد ہے نا؟
میں پھر سے تیری عزّت ہو گئی ہوں
میں اُس کے نام سے سنوری ہوں ایسے
مجھے دیکھو محبت ہو گئی ہوں
منزہ سحر
Munazah Sahar

Comments
Post a Comment