Deewana Bana Dy Gi Tere Piyar Ki Khushbo Inkar Se Aai Hoi Iqrar Ki Khushbo
دیوانہ بنا دے گی ترے پیار کی خوشبو
انکار سے آتی ہوئی اقرار کی خوشبو
Deewana Bana Dy Gi Tere Piyar Ki Khushbo
Inkar Se Aai Hoi Iqrar Ki Khushbo
جی کہتا ہے کانٹوں کو بھی ہونٹوں سے لگا لوں
ہر پھول سے آتی ہے لب یار کی خوشبو
میں نے تو فقط ریت پہ اک نام لکھا تھا
صحرا کی ہواؤں میں ہے گلزار کی خوشبو
اس شہر میں خوشبو کے خریدار بہت ہیں
اللہ بچائے ترے کردار کی خوشبو
معصومؔ لگے ہوں گے جنہیں زخم محبت
محسوس کریں گے مرے اشعار کی خوشبو
معصومؔ انصاری
Masoom Ansari

Comments
Post a Comment