Dil Ka Mua'amla Hai , Kahan Tak Nehan Rahe Asha'ar Hal Dil Mera Kar Ke A'ayan Rahe
دل کا معاملہ ہے، کہاں تک نہاں رہے
اشعار حال دل مرا کر کے عیاں رہے
Dil Ka Mua'amla Hai , Kahan Tak Nehan Rahe
Asha'ar Hal Dil Mera Kar Ke A'ayan Rahe
ترک تعلقات کا مجھ کو گلہ نہیں
ہے دل کے آس پاس، وہ چاہے جہاں رہے
جاں وار دی ہے ہم نے ضرورت پڑی اگر
کچھ دوست میرے پھر بھی بہت بد گماں رہے
بے معنی پھر لگیں گے محبت کے سارے نام
اک تیرا نام ہی مرے ورد زباں رہے
کہنے کو اعتبار اسے مجھ پہ تھا مگر
کچھ وسوسے تو لگتا ہے پھر بھی نہاں رہے
شمسہ نجم
Shamsa Najam

Comments
Post a Comment