Dil Ki Jab Umeedein Pory Hoti Hein Baqi Batein Ghair Zarory Hoti Hein
دل کی جب امیدیں پوری ہوتی ہیں
باقی باتیں غیر ضروری ہوتی ہیں
Dil Ki Jab Umeedein Pory Hoti Hein
Baqi Batein Ghair Zarory Hoti Hein
ان لوگوں میں یار وفا کم ہوتی ہے
جن لوگوں کی آنکھیں بھوری ہوتی ہیں
میری پیشانی پہ اپنے لب رکھ دے
دیکھ رتیں کیسے سیندوری ہوتی ہیں
تو بس اپنے ایک ہی دن کو روتا ہے
میری شامیں روز ادھوری ہوتی ہیں
اجرت میں کچھ پل ملتے ہیں جینے کو
سانسیں بھی کومل مزدوری ہوتی ہیں
کومل جوئیہ
Komal Joya

Comments
Post a Comment