Hum Is Liye Zalim Tera Charcha Nahi Karte Aashiq Kabhi Ma'ashooq Ko Ruswa Nahi Karte
ہم اس لئے ظالم تیرا چرچا نہیں کرتے
عاشق کبھی معشوق کو رُسوا نہیں کرتے
Hum Is Liye Zalim Tera Charcha Nahi Karte
Aashiq Kabhi Ma'ashooq Ko Ruswa Nahi Karte
وہ حال ہی پوچھیں کبھی بیمارِ الم کا
اِتنی سی بھی تکلیف گوارا نہیں کرتے
کافر نہ سمجھ ہم کو تو اے زاہد ناداں
بُت جان کے اُس شوخ کو سجدا نہیں کرتے
دم بھرتے ہو غیروں کی محبت کا ہمیشہ
اپنوں کو ستاتے ہو، یہ اچھا نہیں کرتے
پُرنم کوئی آج ان کو غم ضرور ہے ورنہ
بے وجہ تو آنسو کبھی آیا نہیں کرتے
پرنم الہ آبادی
Purnam Ilahabadi

Comments
Post a Comment